عمرکوٹ: 40 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

January 18, 2021

عمر کوٹ میں پی ایس 52 کے ضمنی انتخاب میں 40 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 19117ووٹ لےکر آگے اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ارباب غلام رحیم 9068 لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

عمرکوٹ میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 پر ضمنی الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی اور غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

جی ڈی اے کی طرف سے سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم اور پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ مد مقابل ہیں۔

دوسری جانب دو پولنگ اسٹیشنوں پر امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے۔