گھوٹکی: باپ نے 3 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی

January 18, 2021

گھوٹکی میں3 سالہ بچے کو باپ نے مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

اوباڑو کے گاؤں سونو چاچڑ میں مبینہ طور پر اپنے 3 سالہ بیٹے کو قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

بچے کی والدہ نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیٹے علی رضا کو گلا دبا کرقتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔


پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔