کوئٹہ: دو ملزمان گرفتار، دستی بم برآمد

January 18, 2021

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر ایگل اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے ایک دستی بم برآمد کرلیا گیا، مزیدتفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر ایگل اسکوارڈ نے دوران گشت ایک موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے تعاقب کے بعد دونوں افراد کو حراست میں لے لیا اور تلاشی کے دوران ایک دستی بم برآمد ہوا، جسے ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا۔

گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔