کچھی گھانچی جماعت کے انتخابات اعظم صدر، عبدالواہاب جنرل سیکرٹری منتخب

January 21, 2021

کراچی ( پ ر ) کچھی گھانچی جماعت کے سالانہ انتخابات2021میں اعظم گھانچی صدر، عبدالوہاب گھانچی جنرل سیکرٹیری اور خزانچی کی نشست پر حافظ کامران کامیاب ہوگئے، نومنتخب صدر اعظم گھانچی نے کہا کہ برادری کی خدمت کے ساتھ ساتھ عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے، جنرل سیکرٹیری عبدالوہاب گھانچی نے انتخابات میں کامیابی برادری کی مرہون منت ہے اور بلاتفریق مسائل حل کرینگے، اس موقع پر خازن حافظ کامران نے کہا کہ برادری کے تعاون سے خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔