سونا، فی تولہ 150روپے مہنگا

January 21, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 150روپے فی تولہ کا اضافہ ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 9ڈالر کے اضافےسے 1844سے بڑھ کر 1853ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 150روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 13ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 130روپے کے اضافے سے 96ہزار 880روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1300روپے فی تولہ پر برقرار ہے ۔