یہ کس منہ سے کیس اوپن کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں؟ اسلم غوری

January 21, 2021


جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کہتے ہیں کہ کارروائی خفیہ رکھنے کی درخواستیں دینے والے کس منہ سے کیس اوپن کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں؟

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے دعوے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم کیس کی میڈیا کوریج پر پابندی بھی نیازی سرکار نے لگائی ہے، قرض لینے پر خود کشی اور اس کیس پر اوپن بحث کا انتظار رہے گا۔

مرکزی ترجمان جے یو آئی ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیرِاعظم اپنے باقی دعوؤں کی طرح اس دعوے میں بھی جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔