یونائیٹڈ ورکرز یونین کا اجلاس

January 22, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ بلدیاتی ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک نہ کرے اس بات کا اظہار یونائیٹڈ ورکرز یونین آل ڈی ایم سیز ، کے ایم سی کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر کنیز فاطمہ، قاسم شاہ، حبیب الرحمان، میراکرم بلوچ، سردار سمندرگل گجر،محمد الیاس چشتی، تاج خان، نثار خان، شبیر احمد صدیقی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تمام سرکاری ملازمین کے الائونسز بھی کیڈر یا پوسٹ پر یکساں ہونا چاہئے۔