20 پونڈز فی ہفتہ بینیفٹ ختم کیا تو لوگ ٹوریز کو’ گندی پارٹی‘ کہیں گے، لوئیس کیسی

January 22, 2021

لندن ( پی اے ) بے گھر افراد کے لئےحکومت کے سابق مشیر نے اس سے مطالبہ کیا ہے کہ مارچ کے اختتام کے بعد بھی بینیفٹ میں 20 پونڈز فی ہفتہ اضافہ جاری رکھے۔ڈیم لوئیس کیسی نے کہا کہ کوویڈ کی وبا کے دوران متعارف کرائے گئے یونیورسل کریڈٹ ٹاپ۔ اپ کو ختم کرنا اس وقت انتہائی قابل سزا پالیسی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کیا گیاتو لوگ ٹوریز کو ’’گندی پارٹی‘‘ کے طور پر دیکھیں گے۔ دوسری جانب حکومت نے کہا کہ وہ وبا کے دوران اور اس کے بعد بھی انتہائی کم معاوضے والے خاندانوں کی امداد کے لئے پرعزم ہے۔ ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ مارچ اور اپریل کے آخر تک جاری رہنے والے کوویڈ امدادی اقدامات کی وسعت کے سلسلے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، اور جب تک ہم کوئی فیصلہ کرنے سے قبل ویکسین کے بارے میں مزید معلومات حاصل نہ کریں ، انتظار کیا جانا چاہئے۔لیبر اور غربت کے خلاف مہم چلانے والے 1000 پونڈز سالانہ اضافہ کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ 31 مارچ کی طے شدہ تاریخ کے بعد بھی اسے برقرار رکھا جائے۔پیر کے روز چھ کنزرویٹو ارکان پارلیمنٹ بھی اس مطالبہ میں شامل ہوگئے ، جنہوں نے پارٹی کے احکامات سے گریز کرتے ہوئے توسیع کے لئے مطالبے کی علامتی تحریک کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریژری کو قدم پیچھے ہٹانے کی ضرورت ہے اور ہر وقت حساب کتاب بند کرنے ، اور مخالفت کو اپنی مستقل ذمہ داری نہیں سمجھنا چاہئے۔ اس خیال پر کہ مارچ میں ٹاپ اپ ختم ہوسکتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایساکرنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے 2002 میں تھریسا مے کے ایک فقرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہ بعض اوقات کنزرویٹیو کو کس طرح سمجھا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ’’گندی پارٹی ‘‘ کہلائیں گے۔ڈیم لوئیس نے مزید کہا کہ اس وبا کی وجہ سے ملک’’ٹوٹ پھوٹ‘‘ چکا ہے ، جس کا اثر میں نے اپنی زندگی میں بہت زیادہ گہرا اور بڑا دیکھاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک این ایچ ایس اور ویکسین لگانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ، مجھے لگتا ہے کہ جو کچھ بھی ہم دیکھتے ہیں وہ ناقابل یقین حد تک رد عمل ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسری عالمی جنگ کے دور کی بیورج رپورٹ سے سبق حاصل کرے جس نے برطانیہ کی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی ، اور وبا کے بعد صحت یاب ہونے کے لئے ایک طویل مدتی حکمت عملی اپنائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس حقیقت میں برطانیہ کی تعمیر نو کا فیصلہ کرنے کی کوئی وجہ ہے ، تو دولت مندوں اور غریبوں میں تقسیم اتنی بڑی نہیں جتنی یہ وبا ہے ۔یونیورسل کریڈٹ کام کے دنوں کا بینیفٹ ہے جس کے لئے 6 ملین کے لگ بھگ افراد کلیمزکرتے ہیں جو کہ چھ بینیفٹس ختم کر کے انہیں ایک ہی جگہ ضم کرکے ادائیگی کی جاتی ہے ۔ غربت کے خاتمہ کی مہم چلانے والے خیراتی ادارے جوزف روونٹری فاؤنڈیشن نے بھی کہا ہے کہ اگر عارضی طور پر 20 پونڈزٹاپ۔ اپ ختم کیا گیا تو 500000 مزید افراد غربت کے شکار ہوجائیں گے۔