عمران خان نے ٹوئٹر پر سب کو اَن فالو کرنے کی وجہ بتادی

January 23, 2021

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے سب کو اَن فالو کرنے کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نے عمران خان سے مختلف سوالات پوچھے۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے عمران خان سے سوال کیا کہ ’آپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو اَن فالو کیوں کردیا؟‘

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’وزیراعظم کبھی کسی کو فالو نہیں کرتا ہے۔‘

وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کی یہ مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین عمران خان کے اس جواب کو بےحد پسند بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو اَن فالو کردیا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے ملکی و غیر ملکی اہم ترین شخصیات اور وفاقی وزراء سمیت متعدد اہم شخصیات کو فالو کیا جا رہا تھا۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان ہیں جن کے ٹوئٹر پر 13 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔