• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الفا براوو چارلی کے ’گل شیر‘ کا عمران خان کیلئے خصوصی پیغام

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الفا براوو چارلی‘ کے کردار ’گل شیر‘ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنا خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ’الفا براوو چارلی‘ میں کیپٹن ’گل شیر‘ کا کردار ادا کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید قاسم شاہ کا ویڈیو پیغام برسرِ اقتدار پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

سید قاسم شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سال 1987ء میں ورلڈ کپ ہارنے کے بعد کرکٹ چھوڑ کر ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن اسی دوران اُنہیں اس بات کا احساس ہوا کہ اگر کرکٹ چھوڑ دی گئی تو کینسر اسپتال بنانے کا خواب مکمل نہیں ہوسکے گا۔‘

اپنے ویڈیو پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے اسپتال بنانے کی خاطر دوبارہ سے اُسی محنت، لگن اور جستجو کے ساتھ کرکٹ کھیلنا شروع کی اور ایک بار پھر ورلڈ کپ بھی قریب آگیا۔‘

سید قاسم شاہ نے کہا کہ ’عمران خان نے یہی سوچا کہ ورلڈ کپ جیت کر ہی کینسر اسپتال بن سکتا ہے اور اسی دوران اُنہوں نے کینسر اسپتال کی تعمیر اپنی زندگی کا اہم مقصد بنالیا۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’اُسی ورلڈ کپ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں ایک عشائیے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم یہاں ورلڈ کپ لینے آئے ہیں۔‘

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’جب میں نے عمران خان کا یہ بیان سُنا تو مجھے تعجب کا اظہار ہوا کہ ٹیم کی خراب حالت کے باوجود بھی عمران خان اس طرح کے بڑے بیان دیئے جا رہے ہیں لیکن انہیں معلوم تھا کہ جس نیت کے ساتھ وہ چل رہے ہیں اس میں اللّہ تعالیٰ اُن کی مدد کریں گے۔ ‘

سید قاسم شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی سیاست سے متعلق کہا کہ جب عمران خان نے سیاست میں قدم رکھا تھا تو اُنہوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ پاکستان سے گندگی صاف کرکے اُسے واپس اپنے ٹریک پر لے کر آئیں گے۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے پاکستان کی ترقی کو اپنا مقصد بنایا اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اُنہیں ایک بڑا عہدہ درکار تھا، پھر اللّہ تعالیٰ نے اُن کی مدد کی اور اُنہیں پاکستان کا وزیراعظم بننے کا موقع دیا۔‘

الفا براوو چارلی کے اداکار نے یہ بھی کہا کہ ’عمران خان کو پاکستان کے خراب سسٹم کو ٹھیک کرنا اور مجھے اُمید ہے کہ عمران خان کی نیک نیت اُنہیں اس مقصد میں ضرور کامیابی دلوائے گی۔‘

سید قاسم شاہ نے مزید کہا کہ ’پاکستان کی ترقی میں مجھ سمیت وزیراعظم عمران خان کے تمام چاہنے والے اُن کے ساتھ ہیں۔‘

تازہ ترین