گوجرانوالہ: بیوی اور بچوں کے قتل کا ملزم عدالت میں پیش

January 23, 2021

گوجرانوالہ میں ایک خاتون اور چار بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایک خاتون اور چاربچوں کو قتل کرنے والے ملزم عمران کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ملزم عمران نے 2 روز قبل اپنی بیوی اور چار بچوں کو قتل کیا تھا۔