گوجرانوالہ میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون اور 4 بچوں کا پوسٹ مارٹم ہونے کے باوجود، مقتولین کی تدفین کا عمل شروع نہیں ہو سکا۔
گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ورثاء یا کوئی رشتے دار لاشیں وصول کرنے نہیں آیا، ورثاء نہ آئے تو عدالت سے اجازت کے بعد پولیس تدفین کرے گی۔
ورثاء کی جانب سے خاتون سے لاتعلقی ظاہر کرنے پر ان 5 افراد کے قتل کا مقدمہ بھی پولیس کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگرانوالہ میں شوہر نے بیوی اور 4 بچوں کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی گئی فوزیہ نامی خاتون اپنے بچوں سمیت 10 سال سے ڈوگرانوالہ میں رہائش پذیر تھی، واردات کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا جا رہا ہے۔