سارہ علی خان ویکیشنز کے لیے کہاں پہنچ گئیں؟

January 23, 2021

بھارتی فلمی دنیا کے متعدد ستارے گزشتہ کچھ عرصے میں ویکیشنز کرتے دکھائی دیے اور انھوں نے اپنے سیر و تفریح کے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔

زیادہ اسٹارز کہیں نہیں بلکہ بحر ہند میں جزیروں پر مشتمل ملک مالدیپ کا رخ کرتے دکھائی دیے۔

ایسے میں اداکارہ سارہ علی خان نے بھی فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنے مداحوں کو مالدیپ میں اپنی ویکیشنز سے متعلق بتایا۔

سارہ اس وقت مالدیپ میں اپنی والدہ امرتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ہمراہ سیر و تفریح میں مشغول ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ایک دلفریب تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں ایک رومانوی شعر بھی لکھا۔


مداحوں کی جانب سے سادہ کے اس انداز کو خوب پسند کیا گیا۔