نئے آئی جی نے چارج سنبھال لیا

January 24, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نئےانسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے اپنے عہد ے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دیں۔ یا د رہے کہ وفاقی حکومت نے محمد طاہر رائے کا 19جنوری کو بلوچستا ن پولیس کے سربراہ کے حیثیت سے نوٹیفیکیشن کیا تھاوہ بلوچستان پولیس کے33ویں سربراہ ہیں اور وہ صوبہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں اور پولیس کے مختلف عہدوں پر فرائض منصبی سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وسیع تجربہ رکھتے ہیں اْ ن کے پیش روسابق آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کا تبادلہ اسلام آباد اسٹبلیشمنٹ ڈویژن ہو ا ہے ۔