چین اور بھارتی افواج میں جھڑپ، بیجنگ کا ردِعمل سامنے آگیا

January 25, 2021

چین اور بھارتی افواج کے درمیان تازہ جھڑپ پر چینی وزارت خارجہ کا ردِعمل سامنے آگیا۔

اپنے ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیان نے کہا ہے کہ چین کی سرحدی فوج نے سرحدی خطے میں امن برقرار رکھنے کا عہد کر رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو بھی اسی سمت میں کام کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ترجمان چینی وزرات خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ فریقین اختلافات کے حل کے لیے مناسب اقدامات کریں گے۔