بھارتی یوم جمہوریہ پر آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

January 26, 2021

مقبوضہ کشمیر میں آج بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے، کُل جماعتی حریت کانفرنس کے اپیل پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں جگہ جگہ بھارتی یوم جمہوریہ کے جشن کے بائیکاٹ کی اپیل والے پوسٹرز آویزاں کردیے۔

حریت رہنماؤں نے کشمیریوں سے گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرانے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں بھی کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے اورکنٹرول لائن چکوٹھی پر احتجاج کیا جائے گا۔