کورونا وائرس، سندھ میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم

January 27, 2021


سندھ کے محکمۂ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے صوبے بھر میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے کراچی میں 9 سینٹر قائم کیئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساؤتھ، سینٹرل اور ایسٹ اضلاع میں 2، 2 ویکسینیشن سینٹرز قائم کیئے گئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے کے دیگر 5 شہروں میں 1، 1 ویکسینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔