• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سعودی عرب کو کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں دیگا

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں سیرم انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق ان کا ادارہ برطانوی دوا ساز کمپنی AstraZeneca کی جانب سے سعودی عرب کو آئندہ ایک ہفتے کے دوران کرونا وائرس کی30لاکھ خوراک فراہم کریگا۔ ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت سوا 5ڈالر ہو گی۔ دنیا میں ویکسین تیار کرنے والے سب سے بڑے ادارے ʼسیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے ایسٹرازینکا کمپنی، گیٹس فاؤنڈیشن اور گیوی ویکسین الائنس کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ اس کے تحت غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔بھارتی ادارے کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق سعودی عرب کے لیے ویکسین کی خوراکیں 7سے 10روز کے اندر روانہ کر دی جائیں گی۔

تازہ ترین