کراچی ٹیسٹ کا تیسرا دن، دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں

January 28, 2021

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیںکراچی ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میچ شروع ہونے سے قبل ہلکی پھلکی ٹریننگ کر رہے ہیں۔

پاکستان آج اپنی دوسرے روز کے کھیل کی نامکمل اننگ 308 رنز 8کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائےگا، اسے جنوبی افریقا کے پہلی اننگ کے اسکور 220 رنز پر 88 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔

حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز ناٹ آؤٹ وکٹ پر موجود ہیں ۔

گزشتہ روز کے کھیل کی خاص بات پاکستان کی جانب سے فواد عالم کی سنچری اور اظہر ، فہیم کی نصف سنچریاں تھیں ۔