لاہور: 11 سالہ لڑکے کی پراسرار انداز میں موت

February 08, 2021

لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں 11 سالہ لڑکے کی پراسرار انداز میں موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لڑکا گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا اور غائب ہوگیا تھا جس کی لاش زیر تعمیر عمارت سے ملی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی لڑکا اپنی بہن کے ساتھ کھیلنے کے لیے گھر سے نکلا تھا، تاہم موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق 11 سالہ متوفی لڑکے کے اہل خانہ نے اس کی پراسرار موت سے متعلق کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔