حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں

February 09, 2021

حیدرآباد میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں، مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کردیے گئے۔

شاہراہوں، عمارتوں کو پارٹی جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجادیا گیا۔

پیپلزپارٹی کی میزبانی میں آج ہونے والے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا پاور شو ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ یہ فساد کرتے ہیں اور اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں،ملک کو آرڈیننس فیکٹری بنادیا گیا ہے۔