شعیب اختر نے ایم ایم اے فائٹر سے ملاقات کا اپنا وعدہ پورا کردیا

February 10, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے یومِ کشمیر پر بھارت کو ناقابلِ یقین شکست دینے والے ایم ایم اے فائٹر احمد مجتبیٰ سے ملاقات کا وعدہ پورا کردیا۔

احمد مجتبیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شعیب اختر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر کے پس منظر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شعیب اختر کی رہائش گاہ ہے کیونکہ وہاں ان کی فریم میں تصاویر موجود ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں احمد مجتبیٰ نے کہا کہ ’شعیب ملک سے ایک نتیجہ خیز ملاقات۔‘

خیال رہے کہ احمد مجتبیٰ کی یادگار جیت پر شعیب اختر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خود احمد کا استقبال کروں گا۔

سنگاپور میں ہونے والے ون چیمپئن شپ کی لائٹ ویٹ کیٹگری کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں احمد ولورین نے بھارتی حریف کو محض چند سیکنڈز میں کاونٹر پنچ مار کر ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

مکس مارشل آرٹس فائٹر احمد ولورین نے اپنی فائٹ کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔