• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر ڈے پر پاکستان، بھارت ٹاکرے کا اعلان

کشمیر ڈے کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے مابین مسکڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستانی ایم ایم اے فائٹر احمد مجتبیٰ پہلی مرتبہ ون چیمپئن شپ کی فائٹ لڑیں گے جبکہ ان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے راہول راجو سے ہوگا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائٹ پاکستانی وقت کےمطابق دن چار بجے شروع ہوگی۔

پاکستان کے مکس مارشل آرٹس فائٹر احمد نے کہا ہے کہ وہ اپنی فائٹ جیت کر کشمیریوں کے نام کریں گے ،انہوں نے لوگوں سے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

تازہ ترین