جامعہ کراچی میں جعلی اسناد پر داخلوں کا انکشاف

February 14, 2021


جامعہ کراچی (کراچی یونیورسٹی) میں جعلی اسناد پر داخلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

جعلی اسناد پر داخلے شعبہ کیمسٹری، بی ایڈ اور بی اے انگلش میں لیے گئے۔

جامعہ کراچی نے چار طالب علموں کے داخلے منسوخ کر دیے۔

یونیورسٹی کی داخلہ پروگرام کی انچارج صائمہ اختر کا کہنا ہے کہ طلباء کے خلاف ضابطے کی کارروائی ہورہی ہے۔