ابرار الحق کا کوہ پیمائی کی ٹریننگ کا اسکول کھولنے کا اعلان

February 18, 2021

چیئرمین ہلال احمر پاکستان اور معروف گلوکار ابرار الحق نے لاپتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے مشن کو آگے بڑھانے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ابرار الحق نے کہا کہ لاپتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اسکردو میں واقع گاؤں سدپارہ میں کوہ پیمائی کا ٹریننگ اسکول قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکردو کے گاؤں سدپارہ کا یہ اسکول کوہ پیمائی کی تربیت کے لیے دنیا کا دوسرا بڑا اسکول ہوگا۔


ابرار الحق نے یہ بھی کہا کہ اسکول میں عالمی ٹرینرز کوہ پیماؤں کو تربیت دیں گے، مارچ کے پہلے ہفتے میں سدپارہ گاؤں کا ماہرین کے ہمراہ دورہ کریں گے۔

چیئرمین ہلال احمر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ہیرو محمد علی سدپارہ کا نام روشن کرنا ہے۔