جمعہ کےدن نمازِ فجر میں متعین سورتوں کی تلاوت

February 19, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ ہماری مسجد کے امام صاحب جمعہ کے دن فجرکی نماز میں لمبی لمبی سورتیں پڑھتے ہیں‘ جس سے کچھ نمازی تنگی محسوس کرتے اور پریشان ہوجاتے ہیں، کیا جمعہ کے دن نماز فجر میں کوئی خاص سورت پڑھنے کے متعلق کوئی خاص حکم حدیث میں آیا ہے؟ (محمد بشیر، اسلام کوٹ)

جواب:۔ جمعہ کے دن کی فجر کی نماز کے متعلق حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺپہلی رکعت میں سورۂ سجدہ اور دوسری رکعت میں سورۂ دھر پڑھتے تھے۔ ایک روایت میں ہے: حضوراکرم ﷺ ہمیشہ ایسا کیا کرتے تھے۔ اس سنت پر عمل کی وجہ سے دل میں تنگی نہیں محسوس کرنی چاہیے، تاہم اگر نمازی کمزور ہوں جو زیادہ دیر کھڑے نہ ہوسکتے ہوں تو ان کی رعایت کرتے ہوئے مختصر نماز پڑھانا بھی نبی کریم ﷺ کاحکم ہے ۔ ( صحیح البخاری‘ کتاب الجمعہ: ۸۹۱)