سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 9 مریض انتقال کرگئے

February 19, 2021

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 9 مریض انتقال کر گئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 391 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 12205 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 391 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 3.2 فیصد ہے۔ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 468 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں زیر علاج 394 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 54 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق 391 نئے کیسوں میں سے 226 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔