ارطغرل غازی کے دو اداکاروں کی پاکستان آمد

February 21, 2021

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں گنکت الپ اور کوتلوکا الپ کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار حکام سیرم اور مہمت پالا پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اس ضمن میں حکام سیرم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع دی۔

حکام سیرم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ساتھی اداکار کوتلوکا الپ اور پاکستان دوستوں کے ہمراہ تصویر شیئر کیں۔


تُرک اداکار نے لاہور پولیس کے ساتھ بھی اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔


ارطغرل غازی کے اداکار کی جانب سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ وہ پاکستان کسی پراجیکٹ کے سلسلے میں آئے ہیں یا کوئی دوسری وجہ ہے۔

اس سے قبل حکام سیرم نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔


حکام سیرم نے پاکستانی مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رواں ماہ 19 فروری کو پاکستان کے شہر لاہور پہنچیں گے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ انشاءاللّہ بہت جلد ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ارطغرل غازی کے کئی اداکار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، جن میںارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان دوزیتان اور دوآن الپ کا کردار ادا کرنے والے چنگیز جوشقون، بامسی، ارتک بے، جلال آل اور کمال تکدن شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر گزشتہ سال یکم رمضان سے اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانیوں پر اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔