حفیظ شیخ نے فوڈ آئٹمز کی قیمتوں کا جائزہ لیا

February 22, 2021

وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے ملک میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

جائزہ اجلاس میں وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے ایس پی آئی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں 8 اشیاء کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر حفیظ شیخ کو بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سیکریٹری صنعت و پیداوار نے اجلاس کے شرکاء کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے 11 اشیاء ضروریہ کی فراہمی پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کم قیمت پر اشیاء کی سپلائی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔