افغان صوبہ لوگر میں چیک پوسٹ پر حملہ، 9 اہلکار ہلاک

February 24, 2021

کابل(جنگ نیوز )افغانستان کے صوبے لوگر کی چیک پوسٹ پر حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس پر اہلکاروں نے بھی شدید مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں پبلک اپ رائزنگ سیکورٹی فورس کے 9اہلکار ہلاک ہوگئے۔