ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کے اعزاز میں تقریب

February 24, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) امریکہ میں مقیم ممتاز دانشوار انجمن طلباء اسلام پاکستان کے سابق صدر ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کے اعزاز میں نیشنل پریس کلب میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے کہا کہ ہم جس پی ایف یو جے سے تعلق رکھتے ہیں وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے کہا کہ پہلے باقاعدہ تربیت لیکر لوگ سیاست میں آتے تھے۔ طلباء یونین پر پابندی عائد کر دی گئی کیا اب سیاسی پارٹیوں کے اندر جمہوریت ہے۔ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کو صدر پریس کلب شکیل انجم اور سیکرٹری نے یادگاری شیلڈ بھی دی۔