متروکہ املاک وقف بورڈ کی پراپرٹی مسلمانوں میں تقسیم نہیں ہو سکتی، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

February 25, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر پولیس کے قبضے کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ عدالت 26 فروری کو فیصلہ کرے گی کہ اراضی پر قبضہ کا مقدمہ کس نے کس پر درج کرنا ہے، فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کا تماشا نہ لگائیں ایلیٹ فورس والے متروکہ املاک وقف بورڈ کی پراپرٹی پر ناجائز قابض ہیں۔ فاضل عدالت نے کہا کہ متروکہ املاک وقف بورڈ کی پراپرٹی مسلمانوں میں تقسیم نہیں ہو سکتی د نیا میں پاکستانی لوگوں کو کیا چہرہ دکھائیں گے۔