ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت کو اپگریڈ کیا جا رہا ہے، ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ

February 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد علی مہدی سے ہیلپرز بزنس کونسل اور سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر ڈاکٹر علی مہدی نے کہا حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ عملی اقدامات کر رہی ہے، اس ضمن میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کو اپگریڈ کر رہی ہے، صحت مند پنجاب کی تشکیل اور عوام کی سہولیات میں اضافہ محکمہ صحت کا نصب العین ہے، اس دوران سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ معروف قانون دان مہر فخر رضا ملانہ، چیف کوارڈی نیٹر ہیلپرزبزنس کونسل غضنفر ملک اور کلب عابد خان نے کہا جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے خاتمہ اور درپیش مسائل کے حل کے لیے جنوبی پنجاب سیکرٹریئٹ کا قیام احسن اقدام ہے، محکمہ صحت میں ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔