چین: ڈرگ اتھارٹی کی مزید دو کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری

February 25, 2021

چین کی ڈرگ اتھارٹی نے مزید دو کورونا ویکسین کےاستعمال کی منظوری دیدی۔ خبر ایجنسی کے مطابق مقامی کمپنی کان سینو بائیو لوجکس کی ویکسین 72.51 فیصد موثر قرار دیدی گئی۔

خبرایجنسی نے مزید کہا کہ سینوفارم کے یونٹ کی تیار کی گئی ویکسین 65.28 فیصد موثرقرار دی گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق چین میں اب تک چار ویکسین کے استعمال کی مںظوری دی جاچکی ہے۔