بھارت تیسرے ٹیسٹ میں کامیاب، میچ دو دن میں ختم

February 26, 2021

احمد آباد (جنگ نیوز) بھارت سے تیسرا ٹیسٹ 10 وکٹ سے ہارکر انگلینڈ کی ٹیم عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ میچ دو دن میں ختم ہوگیا۔ ہوم سائیڈ فائنل کے قریب ہوگئی ہے۔ ٹرننگ وکٹ پرانگلینڈ پہلی اننگز میں 112 اور دوسری باری میں صرف 81 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔اکشر پٹیل پانچ اور ایشون نے چار وکٹیں لیں،پٹیل نے میچ میں 11شکار کیے۔ بھارت کو فتح کیلئے 49رنز کا ہدف ملا تھا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں145پر آئوٹ ہوگئی تھی۔ جو روٹ5اور جیک لیچ 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔ سیریز میں بھارت کو 1-2 سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔اسے فائنل کھیلنے کیلئے آخری ٹیسٹ میں شکست سے بچنا ہوگا۔