’’ عالمی یوم اسکائوٹس‘‘ کے سلسلے میں سندھ بھر میں تقاریب کا انعقاد

February 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسکائوٹ تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاول کے یوم پیدائش پر سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام’’ عالمی یوم اسکائوٹس‘‘ کے سلسلے میں سندھ بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ، صوبائی ہیڈ کوارٹرز پرڈی ایم سی ساؤتھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے تقریری مقابلہ منعقد ہوا جس کے بعد اسکاؤٹس کی واک کا انعقاد کیا گیا جو صوبائی ہیڈ کوارٹرز سے شروع ہو کر کراچی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی جہاں بانی اسکاؤٹ تحریک لارڈ بیڈن پاول کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ محمد صدیق میمن اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب سے سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن جسٹس (ر) حسن فیروز نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اسکائوٹ تحریک کے بانی کی یوم پیدائش پرڈی ایم سی ساؤتھ ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ تقریب قابل ستائش ہے ، تقریری مقابلے کے ذریعے لوگوں میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور اس سے بچاؤ کے پہلووں کو اجاگر کیا گیا۔