بھارت کو لگام دینا عالمی طاقتوں کی ذمے داری ہے، ضیاء عباس

February 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان اور افغانستان میں امن کا سب سے بڑا دشمن ہے جس کو لگام دینا عالمی طاقتوں کی ذمے داری ہے،بھارت مسلسل پاکستان کے مخالفین کی مالی اور اسلحہ کے حوالے سے مدد کررہا ہے، جبکہ افغانستان میں بھی اس کی مداخلت کی وجہ سے امن کی کوششوں کو ناکامی کا سامنا ہے۔