امریکی لڑکی کی پاکستانی نوجوان سے شادی، دوسری بہن بھی دیور سے بیاہ کیلئے تلہ گنگ پہنچ گئی

February 26, 2021

تلہ گنگ (نمائندہ جنگ ) امریکی لڑکی کی تحصیل تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے شادی کے بعد دوسری بہن بھی نوجوان کے بھائی سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ ایک بھائی کی شادی چار ماہ قبل ہوئی تھی اور دلہن پاکستان میں ہے جبکہ دوسرے بھائی کی شادی چند روز میں متوقع ہے۔ ایک لڑکی امریکہ میں سکول ملازم اور دوسری پولیس افسر ہے جبکہ دونوں بھائی مجاہد اور نعمان درزی ہیں۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے مجاہد نے بتایاکہ اپنی بیگم کو بتایا تھا کہ آپ کو میرا مذہب قبول کرنا ہوگا۔مجاہد کی بیوی جنیفر(اسلام قبول کرنے کے بعد نیا نام دعا فاطمہ) نے بتایا کہ نعمان نے انہیں پروپوز کیا جس کے جواب میں میں نے ہاں کردی۔دولہا کاکہناتھاکہ سب سے پہلے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا، بات چیت کے بعد اس کے بھائی سے بات کی اور پھر یہ پاکستان آگئیں۔