اسلام کی سربلندی کیلئے میدان میں اترے ہیں، جمعیت س

February 26, 2021

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت علماء اسلام(س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا ہے کہ ہم دین کی حفاظت بطور چوکیدار نہیں بلکہ اپنے اوپر قرض سمجھ کر کرینگے، جمعیت طلباء اسلام ہماری ذیلی جماعت ہے، جمعیت(س) اسلام کی سربلندی کیلئے میدان میں اتری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلباء اسلام(س) کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یا اس موقع پر محمدرمضان خاکسار محمد یونس جنڈار،عبدالرحمان بادیزئی ،حبیب اللہ ،احسان اللہ فاروقی،کلیم اللہ کاکڑ ودیگر نے شمولیت کی ،مولانا مفتی عبدالواحدبازئی نے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام جمعیت علماء اسلام(س) کی ذیلی جماعت ہے، ان کی تربیت جمعیت علماء (س) کی قیادت کے ذمہ ہے، طلباہر وقت جمعیت علماء اسلام کے حکم پر لبیک لبیک کہہ کر ہر وقت کمر بستہ ہواکر تے ہیں،ہمارے کارکن اسلام کی حفاظت کیلئے اپنا خون کے نذرانےدینے کیلئے تیار ہیں۔