• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، عظمیٰ بخاری


وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری : فائل فوٹو
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری : فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، یہ سیاسی تفریح کریں یا معلوماتی تفریح، ان کو مکمل اجازت ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کو لاہور آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، پچھلی بار علی امین گنڈاپور لاہور آئے تھے تو لاہور کی بتیاں دکھائی تھیں، وزیر اعلیٰ کے پی بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں، تصویریں کھینچیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی جو کچھ پنجاب میں دیکھیں اسے کے پی میں جا کر لاگو کریں، آفریدی صاحب کو ان کی کابینہ نے کہا ہے کہ پشاور گندا بہت ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انہیں بد زبانی، فساد کرنے یا انتشار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب یا لاہور میں کسی سیاسی سرگرمی کی آڑ میں اسلحہ اور منشیات لانے کی اجازت نہیں، گنڈاپور جب پنجاب آئے تھے تو انہیں ہر طرح کی سہولت دی تھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور پولیس نے آج وزیر اعلیٰ کے پی کے اسٹاف سے خود رابطہ کیا تو کوئی جواب نہیں دیا، ہم مہمانوں کی اچھی خاطر تواضع کریں گے لیکن مہمان بھی مہمان بنیں۔

قومی خبریں سے مزید