قول و فعل کا تضاد حکمرانوں کو بند گلی تک لے آیا، صادق عمرانی

February 26, 2021

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ سلطنت عمرانیہ نے اپنے شاہی فرمان میں مہنگائی کیخلاف اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے معلوم ہوتا کہ لنکن صدر کا اچانک مہنگائی ختم کرنے کا گر بتا دیں گے تو ہم بہت پہلے سری لنکا کا دورہ کرلیتے ہمیں تو ہوم ورک کا موقع ہی نہیں دیا گیا تو بھلا خاک تبدیلی لاتے اس اناڑی پن میں ہم سے جو ناقابل تلافی غلطیاں ہوئیں ان سے اپنے ہی ہاتھوں تخت عمرانیہ میں دراڑیں پڑ گئیں جن کی وجہ سے پی ڈی ایم کو بھر پور عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہم تو خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے کہ پی ڈی ایم عوام کے دلوں کی آواز بن گئی ہم جو عوام کے سامنے گھبرانا نہیں ہے کا راگ الاپ رہے تھے وہی گھبراہٹ آج ہمارے وجود میں سرایت کرچکی ہے اوپر سے ستم ظرفی قسمت کے سینیٹ الیکشن کو اپنی مرضی کے سانچے میں ڈھالنے کا عمل بھی گلے فٹ ہوگیا اور اوپن بیلٹ کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا صادق عمرانی نے کہا کہ قول و فعل کا تصاد ہمیشہ سے وقت کے فرعونوں کے زوال کا باعث بنا چلا آیا ہے موجودہ مسلط کردہ حکمرانوں نے بھی یہی طرز حکمرانی اپنائے ہوئے ہے جو اسے اب بند گلی تک لے آیا ہے اور وہ بھی نظریہ ضرورت کے تحت مسلط کی گئی سابقہ حکومتوں کی طرح اپنے منطقی انجام سے دوچار ہونے والے ہیں انہوںنے کہا کہ قیادت کا فقدان ہماری نظریاتی اکائیوں کیلئے زہر قاتل ثابت ہورہا ہے مصنوعی قیادت سے نجات ہماری اولین ضرورت کے طور پر سامنے آچکی ہے۔