دوران سروس فوت اور میڈیکل بور یٹائرڈہونیوالے پولیس کے ورثاء کا دھرنا

February 26, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)دوران سروس فوت اور میڈیکل بور یٹائرڈہونیوالے پولیس کے ورثاء کا اپنے مطالبات کے حوالے سے گزشتہ روز پولیس کے اعلیٰ حکام کیساتھ ہونیوالے مذکرات نا کام ہو گئے جسکے بعد پولیس شہداء کے ورثاء نے احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس شہداء کے بچے پچھلے 18دنوں سے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاج پر تھے جبکہ دو روزہ بھک ہڑتال بھی کی تھی جس دوران چار افراد کی حالت غیر بھی ہوئی تھی اور گزشتہ روز صوبائی حکومت کے وزیر نے بھی احتجاجی کیمپ کا دورہ کر کے تسلی بھی دی تھی ۔پولیس شہداء کے بچوں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز پولیس کے اعلیٰ حکام س ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ٹیسٹ دیکر بھرتی کرنیکا کہا جسکو ہم نے مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ہم سے پہلے کسی کو ٹیسٹ لیکر شہداء کے بچوں کو بھرتی کیا ہو تو ہم بھی ٹیسٹ دینے کو تیار ہے اور واضح کیا کہ عدالت کا فیصلہ بھی اس حوالے سے موجو د ہے تاہم پولیس حکام کسی صورت ہمارے مطالبات ماننے کو تیار نہیں تھے اور مذکرات نا کام ہو چکے ہیں۔