نیمل خاور نے اپنی پوری دنیا کی تصویر شیئر کردی

February 26, 2021

معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنی پوری دنیا کی تصویر شیئر کردی جو ان کے مداحوں کو بہت پسند آرہی ہے۔

نیمل خاور نے اپنے شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے سے اظہار محبت کرتے ہوئے انکی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ میری پوری دنیا ہے، ﷲ شکر۔

نیمل خاور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو کچھ ہی دیر میں 2 لاکھ سے زائد بار لائک کیا گیا اور کمنٹس سیکشن میں ان کے بیٹے کی بھی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

نیمل خاور اکثر اپنے شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں۔