دیپیکا پڈوکون کا بیگ چھیننے کی کوشش کس نے کی؟

February 27, 2021

بھارت میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے ریسٹورنٹ کے باہر گاڑی میں بیٹھتے وقت خاتون نے بیگ چھیننے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز دیپیکا پڈوکون ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہی ہیں۔ اس دوران اداکارہ کے مداح انہیں دیکھ کر انکی طرف بڑھتے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق دیپیکا کے گارڈ انہیں مجمعے سے باہر نکالنے میں مصروف ہیں تاہم اسی دوران ایک خاتون دیپیکا کو ٹشو لینے کی آفر کرتے ہوئے آگے بڑھی اور پھر انہوں نے دیپیکا کا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔

اس واقعے پر اداکارہ گھبرا گئیں اور ان کے گارڈز نے فوری طور پر بیگ واپس لے لیا۔