انٹر بینک،ڈالر 25؍پیسے تک سستا

February 27, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں بہتری کا رحجان ، ڈالر 20سے 30پیسے تک سستا ،یورو کی قدر میں 2.30 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 4.10 روپے کی کمی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی اور جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کی مزید کمی سے 158.35روپے سے کم ہو کر 158.10روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے 158.40روپے سے کم ہو کر 158.20 روپے ہو گئی ہے۔