کیسے گلشن کا چلے گا کاروبار
بہتری کی کیا توقع کیجئے
ہے سیاست میں صف آرائی یہی
تو ابھی سے فاتحہ پڑھ لیجئے
کالج کا لائسنس منسوخ ہونے پر ہندو انتہا پسند تنظیموں نے جشن منایا۔
حیدرآباد کی ٹیم سالانہ 175 کروڑ ، حیدرآباد 185 کروڑ روپے فیس ادا کرے گی، دو نئی ٹیموں کی مجموعی سالانہ فیس، دیگر پانچ کی فیس سے 34 فیصد زائد ہے۔
ماہرین صحت نے ڈی کونجیسٹنٹ نزل اسپرے (ناک کھولنے والا اسپرے) کے بہت زیادہ استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی وجہ سے ناک میں موجود سانس کی نالیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
متاثرہ خاتون نے اہل خانہ کے ذریعے گورنر سندھ کو مدد کا ویڈیو پیغام بھیجا تھا، خاتون نے گورنرسندھ سے اپیل کی تھی کہ اسے ظالم شخص سے نجات دلائیں، بازیاب کروائی گئی خاتون سعدیہ لطیف آباد حیدرآباد کی رہائشی ہے۔
وینزویلا دنیا میں سب سے زیادہ ثابت شدہ تیل کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2023 میں وینزویلا کے تیل ذخائر کا تخمینہ (303) تین سو تین بلین بیرل لگایا گیا تھا جوکہ امریکا کے پاس موجود تیل کے پچپن اشاریہ پچیس بلین بیرل کے ذخائر سے پانچ گنا زیادہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ 6 لاکھ ڈالر اضافے سے 16 ارب 5 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
ایک بھارتی میڈیا ادارے سے انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنے بھائی فیصل خان کے ساتھ جاری تنازع کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
وفاقی حکومت نے ملک بھر کیلیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق گھریلو صارفین کیلیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 47.69 روپے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
عائشہ تالپور کی شادی کراچی سے ہی تعلق رکھنے والے نوجوان سید شبیہ علی سے ہو رہی ہے۔
عدالت نے مرکزی مجرم کامران کو 25 برس قید بامشقت کی سزا سناتے ہوئے جرم میں شریک دیگر ملزمان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
3 بار ایم ایل اے رہنے والے 73 سالہ بزرگ سیاستدان دیوندر کمار جین کی 31 سالہ آریا من سنڈیا، یونین وزیر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جیو ترادیہ سنڈیا کے بیٹے کے پاؤں چھونے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں فضائی حملے کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
عبدالقادر میمن پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے نئے صدر بن گئے، گزشتہ الیکشن میں منتخب ہونے والے ذوالفقار علی رمزی ذاتی مصروفیات کی بناء پر ایسو سی ایشن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔