چمکنی پولیس نے رہزن گروہ گرفتار کرلیا

February 28, 2021

پشاور(کراءم رپورٹر)چمکنی پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ ،موٹر سائیکلیں اور مو بائل فون برآمد کر لئے ، مدعی سلیمان نے تھانہ چمکنی پو لیس کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ سبزی منڈی کے قریب مسجد میں نماز کیلئے گیا تھا جب واپس آیا تو کسی نامعلوم ملزمان نے اسکا موٹر سائیکل چوری کرلیا تھا۔ اس طرح پولیس حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چند مشکوک افراد چوہا گجر میں سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ابراہیم سکنہ غریب آباد پھندو اور محمد اسحاق عرف کا کو کو گرفتار کر لیا جبکہ انکی نشا ندہی پر 5 موٹر سائیکلیں،ایک عدد پستول اور مو بائل فون برآمد کر لی گئی۔