• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینتھروپک کا نیا کلاڈ اوپس 5.5 متعارف، قیمت میں 40 فیصد کمی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک نے کلاڈ اوپس 5.5 متعارف کروا دیا ہے جسے کمپنی نے زیادہ ذہین، تیز اور کم لاگت والا جدید مصنوعی ذہانت ماڈل قرار دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے ماڈل کی لاگت گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد کم ہے جبکہ جوابی رفتار میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ 

صارفین کے لیے قیمت 1 ملین ان پٹ ٹوکنز کے عوض 4 ڈالرز اور 1 ملین آؤٹ پٹ ٹوکنز کے عوض 20 ڈالرز مقرر کی گئی ہے جبکہ محفوظ شدہ معلومات پڑھنے کی لاگت 60 فیصد کم ہو کر 0.20 ڈالرز فی 1 ملین ٹوکنز ہو گئی ہے۔

کلاڈ اوپس 5.5 کو خاص طور پر پیچیدہ پروگرامنگ، بڑے سافٹ ویئر منصوبوں، ڈیٹا کے تجزیے اور سائنسی تحقیق جیسے طویل اور کئی مراحل پر مشتمل کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کلالڈ اوپس کے کاروباری صارفین کے مطابق نیا ماڈل پیچیدہ ڈیٹا نظام اور متعدد فائلوں پر مشتمل پروگرامنگ منصوبوں کو زیادہ بہتر انداز میں سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اینتھروپک کے مطابق کلاڈ اوپس 5.5 نے ایک پروگرامنگ معیار پر اوپن اے آئی کے جی پی ٹی 5.6 سول سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے جبکہ اسے چلانے کی لاگت تقریباً ایک تہائی ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ حفاظتی جائزوں میں نیا ماڈل کلاڈ اوپس 5 اور میتھوس 5.1 کے مقابلے میں حفاظتی حدود توڑنے کی کوشش کے لیے تقریباً 85 فیصد کم رجحان رکھتا ہے، اس کی جانچ آزاد اداروں فرنٹیئر ڈیزائنر اور ایم ای ٹی آر نے بھی کی ہے۔

نیا ماڈل ایمیزون ویب سروسز، گوگل کلاؤڈ اور مائیکروسافٹ ایزیئر (Microsoft Azure) پر دستیاب ہے۔

یہ پیش رفت اینتھروپک کی رواں موسم خزاں میں متوقع ابتدائی حصص فروخت سے قبل سامنے آئی ہے جس پر سرمایہ کاروں کی خاص نظر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید