ہیٹی میں سیکڑوں قیدی جیل سے فرار، پولیس اور فرار ملزمان میں جھڑپیں، 25 افراد ہلاک

February 28, 2021

کراچی (نیوزڈیسک )کیریبئن میں واقع ملک ہیٹی میں دو سو سے زائد قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے۔ یہ جیل دارالحکومت پورٹ او پرنس سے شمال مشرق میں واقع ہے۔ فرار ہونے والے قیدیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 25لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں کئی قیدیوں سمیت جیل کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔ فرار ہونے والوں میں ملک کا انتہائی مطلوب ایک گینگ لیڈر بھی شامل تھا۔ اطلاعات ہیں کہ وہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔