انشورنس انڈسٹری کی بہتری کیلئے اجلاس،بنیادی نکات پر غور

March 02, 2021

کراچی (جنگ نیوز)انشورنس انڈسٹری کی بہتری کے حوالے سے وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر محمد خاور جمیل نے مسائل کے حل اور تجاویز کیلئے ڈائریکٹر جنرل مبشر نعیم صدیقی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی ۔ جس کا پہلا اجلاس وفاقی انشورنس محتسب سیکریٹریٹ دفتر میں ہوا۔ جس کی صدارت مبشر نعیم صدیقی نے کی ،اجلاس میں سات بنیادی نُکات پر غور کیا گیا۔